احتساب سب کا ، کے اصول پر عمل ہوگا: چیئرمین نیب

Justice-(R)-Javaid-Iqbal

اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی ساکھ بحال کرنے کے لئے احتساب سب کا ، کے اصول پر عملدرآمد ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ میں نے کسی  سےڈکٹیشن لی،  نہ لوں گا  اورنیب افسران  بھی کسی کےدباؤمیں نہ آئیں۔ افسران کےایمانداری سےکام کرنےپرملک سےکرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ قانون اورشفافیت کےذریعےبدعنوانی کاخاتمہ کریں گے۔ تمام انکوائریزاورتحقیقات مقررہ مدت میں مکمل کروائیں گے۔ ہم نیب ریفرنسزکی مؤثرپیروی کریں گے۔

  نیب چیئرمین نے کہا کہ بدعنوان عناصرکےخلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی اورعہدےکاغلط استعمال کرنےوالوں کی نیب میں اب کوئی جگہ نہیں۔

افسران کی کارکردگی کوخودمانیٹرکروں گا۔