پاکستان کے بغیر افغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔

وزیر داخلہ احسن اقبال کا امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں ممکنہ جنگ کے لیے امریکا کو پاکستان کی ضرورت ہوگی اور پاکستان کے بغیر افغانستان میں جنگ جیتنے کے امکانات کم ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان تعلقات میں خرابی سے خطے میں عدم استحکام ہوگا اور پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات سے دونوں ملکوں میں بے اعتمادی بڑھ رہی ہے جبکہ دونوں ملک بات چیت سے بے اعتمادی کا خاتمہ کریں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے سے پاکستان کا اقتصادی اثرورسوخ بڑھ رہا ہے اور پاکستان کی خواہش ہے امریکا سے تعلقات بہتر رہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بہترتعلقات سے ہی امریکا سیکیورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کی کامیاب حکمت عملی کے لیے شراکت داری اہم ہے۔