چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمد سرور نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں منقعد تقریب میں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری محمد سرور نے تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد ہونے کے بعد اپنی سینٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

صداتی انتخاب میں بطور سینیٹر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد چوہدری محمد سرور نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا تھا۔ جس کے بعد تحریک انصاف نے انہیں گورنر پنجاب نامزد کیا تھا جب کہ اس سے قبل وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی گورنر پنجاب کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔