نوازشریف کوجواب میں نہیں میرےحلقےکےعوام دیں گے،چوہدری نثار

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثاز  کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے  میرے ساتھ بے وفائی نہیں دشمنی کی، نواز شریف کو جواب میں نہیں میرے حلقے کے عوام دیں گے۔

چوہدری نثار نے راولپنڈی میں  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریروہاں کی جاتی ہےجہاں لوگوں کوقائل کرناہوتاہے، اس علاقےکے لوگ پرچیوں پرنہیں ضمیرسےووٹ دیتےہیں۔انہوں نے کہا کہ میرےمخالفین8سال مشرف کی وردی کےپیچھےچھپےرہے، میں نےنوازشریف سے35سال وفاداری نبھائی۔

سابق وزیرداخلہ  نے جلسے  کے شرکا سے سوال کیا کہ آپ دل پرہاتھ رکھ بتائیں کیامیں نےآپ کی خدمت کی ہےیانہیں،یہ پیسہ ملک وقوم کاپیسہ ہے،ن لیگ کانہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5سال میں17ارب روپےاس حلقےپرلگائے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں نےاس علاقےکی ایک ایک اینٹ لگائی،ہواکےرُخ پروفاداریاں تبدیل کرنےوالے حلقےکےوفادارنہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ دھمیال میں اس سےبڑاجلسہ کبھی نہیں دیکھا،کبھی اپنےمفادکانہیں سوچاہمیشہ نوازشریف کےلیےکام کئے۔

چوہدری نثار نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کولیڈربنانےمیں میراکرداربہت اہم ہے،مجھےیہاں صرف کامیابی نہیں بہت بڑی کامیابی نظرآرہی ہے۔میرےحلقےکامقابلہ شہبازشریف اورنوازشریف کےحلقےسےکیاجائے، میرےحلقےکامقابلہ عمران خان کےحلقےسےکیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمجھےسیٹ کی لالچ ہوتی توچپکےسےدرخواست لاہوربھیج دیتا،دھمیال والو!میں تھوک کرچاٹنےوالوں میں سےنہیں ہوں۔میں نےسیاست اقتدارکےلیےنہیں صرف عزت کےلیےکی ہے، چوہدری نثارپہلےبکاہےاورنہ آئندہ بکےگا۔

انہوں نے کہا کہ میں کسی کےپیچھےہاتھ باندھ کرکھڑانہیں ہوسکتا، میں کسی کامہرہ نہیں بنا،آئندہ بھی نہیں بنوں گا،انہوں نے مزید کہا کہ عزت عہدےسےنہیں کردارسےملتی ہے۔

چوہدری نثار نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نےکہاآپ آئیں ٹکٹوں کی لائن لگادیں گے،عمران خان نےکہااپناامیدوارکھڑانہ کرنےتک کاکہا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی ٹکٹ کےلیےدرخواست نہیں دی مجھے اقتدارکالالچ ہوتاتوکبھی وزارت سےاستعفیٰ نہیں دیتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ شہبازشریف کہتےہیں قومی حکومت بناؤں گا،نوازشریف کہتےہیں شہبازشریف کوقومی حکومت بنانےکااختیارکس نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرگدھےکوبادشاہ بنادوتووہ گدھاہی رہےگا۔