امریکہ نے تجارت کے بارے میں کوئی نیا اقدام کیاتوبھرپورجواب دینگے، چین

US-China

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے تجارت کے بارے میں کوئی نیا اقدام کیاتو وہ اس کا بھرپور جواب دے گا۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کا نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کہ اگر امریکہ چین کے خلاف محصولات کے نئے اقدامات کررہا ہے تو چین کےلئے اپنے جائز حقوق کےتحفظ کےلئے جوابی اقدامات کرنا ناگزیر ہوں گے۔

خیال رہے کہ ان کا یہ بیان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کو چین کی تمام درآمدات پر محصولات لگانے کے لئے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیے : امریکی صدر کی دھمکی : امریکہ اور چین کےتجارتی تعلقات مزید کشیدہ