الیکشن میں کامیابی پر چین کی عمران خان کو مبارک باد

اسلام آباد :  الیکشن میں کامیابی پرچین کے سفیر نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے عمران خان کومبارک باد پیش کی۔

عام انتخابات 2018 میں تحریکِ انصاف نے جہاں کامیابی کے جھنڈے گاٖڑے وہیں دنیا بھر سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور چینی سفیر کے درمیان بنی گالہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کی جانب سےعمران خان کوالیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی۔ چینی سفیر نے کہا کہ اصلاحات اورقانونی بالادستی کے لیے پی ٹی آئی کے ویژن کی حمایت کرتے ہیں۔ چین معیشت اورعالمی معاملات میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا۔

چیئر مین تحریکِ انصاف عمران خان نے اس موقع پر نیک تمناوں کے اظہار پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سربراہ پی ٹی آئی نے کہا کہ چین کےساتھ پاکستان کےتعلقات کواہمیت کی نگاہ سےدیکھتےہیں۔ غربت کےخاتمےکےلیےچین کےتجربات سےبھرپوراستفادہ حاصل کریں گے جبکہ توانائی کےفروغ میں بھی چین کی کامیابیوں سےفائد حاصل کرنے کی بھر پورکوشش کریں گے۔