پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے

Christmas

کراچی : ہر سال کی طرح اس سال بھی مسیحی برادری  آج اپنا مذہبی تہوار مذہبی عقیدت اور احترام سے منا رہی ہے ۔

اس سلسلے میں پاکستان  میں تمام بڑے ا و رچھوٹے شہروں کے گرجا گھروں کو انتہائی دیدہ زیب برقی قمقموں ، جھنڈیوں، آرائشی محرابوں کے ساتھ سجایا گیا ہے ،مسیحی برادری کے افراد نے اپنے گھروں میں کرسمس ٹریز کو بھی د لفریب نگینوں ، چھوٹی گھنٹیوں و دیگر آرائشی سازوسامان سے آراستہ کیا ہے۔ جبکہ مرد و خواتین اور بچوں نے مذہبی تہوار کے حوالے سےخریداری  کا خصوصی اہتمام بھی کیا ہے ۔

لاہور، راولپنڈی، کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کرسمس کے موقع پر مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جب کہ دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں ۔

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ  نے راولپنڈی میں  کرسمس کے موقع پر تقریب میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نےقیام پاکستان،دفاع پاکستان میں مسیحی برادری کےکردارکوسراہا او کہا کہ  ملکی دفاعمیں مسیحی برادری کا بڑاکردار ہے ۔

 کرسمس کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ،صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر سیاسی اور سماجی رہنماوں نے مسیحی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔

وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کرسمس کےموقع پر پیغام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسیحی برادری کوکرسمس کےتہوار پرمبارکباد پیش کرتی ہوںمسیحی برادری پاکستان کےقابل فخر شہری ہیں نوازشریف نے اقلیتوں کے حقوق کےلیے مثالی کام کیا ہے۔

مریم اورنگزیب  نے مزید کہا کہ دین اسلام اقلیتوں اوران کےشعائرکےاحترام کادرس دیتا ہےحضرت محمدﷺکی سیرت پاک اقلیتوں سےحسن سلوک کی روشن مثال ہے،وزیرمملکت آئین کےتحت اقلیتیں پاکستان کےمساوی شہری ہیں،انہیں تمام حقوق حاصل ہیں اقلیتیں پاکستان کی تعمیروترقی کےلیےقابل قدرکرداراداکررہی ہیں ۔

 کرسمس کے موقع پر بچوں اور بڑوں دونوں کی توجہ کا مرکز سفید اور لال لباس میں ملبوث سانتا کلاز ہوتا ہے جو  تحفے بانٹتا ہے ۔