چیف جسٹس نے ایمنسٹی اسکیم کےجائزےکاعندیہ دےدیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سرکاری زمین کی ملکیت سےمتعلق کیس میں چیف جسٹس نے حکومتی ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کاعندیہ دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں سرکاری زمین کی ملکیت سےمتعلق کیس سماعت ہوئی۔ سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کودیکھیں گے،سرکارکےاثاثوں کوایسےنہیں جانےدیں گے۔

چیف جسٹس نے سرکاری زمین کی ملکیت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے کہ پاکستانیوں کےبیرون ملک اثاثوں کاکیس جلدسماعت کے لیے مقررکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے ،بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس سماعت کےلیےمقرر کیاجائے،سرکارکےاثاثوں کوایسےنہیں جانےدیں گے۔