شہری تشدد کیس : عدالت کاعمران شاہ کوڈیم فنڈمیں30لاکھ روپےجمع کرانےکاحکم

cjp

کراچی : سپریم کورٹ آف پاکستان نے عام شہری پر تشدد کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کو پندرہ دن کے اندر دیامر بھاشا ڈیم کے لیے 30 لاکھ روپے بطور جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔

داؤدچوہان  نے  عدالت کو بتایا کہ عمران شاہ سےمعاوضہ نہیں لیاایسی خبریں بےبنیادہیں،اپنےفیصلےمیں واضح کررہےہیں آپ نےمعاوضہ نہیں لیا ۔

عمران علی شاہ  نے معزز عدالت کو بتا کہ ایساپہلے کبھی نہیں ہوا میں اپنے کیے پرشرمندہ ہوں ۔عمران علی شاہ نے عدالت میں داؤدچوہان سےدوبارہ معافی مانگ لی جس پر داؤد چوہان نے کہاکہ میں ان کو اللہ کی رضاکےلیے معاف کررہا ہوں ۔

وقفے سے پہلے سماعت کے  آغاز میں  چیف جسٹس میاں  ثاقب نثار  نے عمران شاہ کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ’ شہری کو تھپٹر کیوں مارا، انسان تھا یا جانور؟

چیف جسٹس نے عمران شاہ کو اپنے رو برو بلایا اور سخت الفاظ میں سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عمران شاہ آگےآؤآپ سےبات کروں گا،آپ نےکیاسوچ کرشہری کو تھیٹرمارا؟ کوئی جانورکوبھی اس طرح نہیں مارتا ۔

چیف جسٹس نےعمران علی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تھپٹرکیوں مارا،انسان تھایاجانور؟ یہ ناقابل معافی جرم ہےنہیں چھوڑیں گے۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ عوام کےنمائندے ہیں اس طرح تشدد کریں گے؟

چیف جسٹس کاعمران شاہ سےمکالمہ

چیف جسٹس نے عمران شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ میں باہرآتاہوں مجھےمارکردکھائیں جس پر عمران علی شاہ نےاظہارندامت کرتے ہوئے کہاکہ سوری سر،میں شرمندہ ہوں ۔
جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیاسوری؟میں نےبچپن میں ملازم کوبیلٹ سےماراتھا، میرےوالدنےبھی مجھے2بارسبق سکھانےکےلیےماراتھا ۔

چیف جسٹس کاداؤدچوہان سےمکالمہ

چیف جسٹس نے عدالت میں موجودمتاثرہ شہری داؤد چوہان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاوضہ لے کربیٹھ گئے،کیوں معاف کیا،عزت کا کوئی معاوضہ نہیں ہوتا۔داؤد چوہان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ نامزد گورنر میرے گھر پر چل کرآئے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ عمران شاہ نے کتنے تھپٹرمارے تھے؟عمران شاہ نے چیف جسٹس کے سوال پر جواب دیا کہ 3 سے 4 تھپٹر مارے تھے جس پرچیف جسٹس نے برہم ہوتے ہوئےکہا کہ آپ کوبھی سر عام اسی طرح 4 تھپٹرمارے جائیں گے،ابھی وہ کلپ چلاتے ہیں سب کو عدالت میں دکھاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے ویڈیو چلانے کے لئےآلات منگواتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی تھی ۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل تحریک انصاف کے نو منتخب رکن اسمبلی عمران علی شاہ نے اسٹیڈیم روڈ کے قریب ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کا چیف جسٹس نے از خود نوٹس لیا تھا۔