ڈیمزفنڈزپربھیک مانگنےکاالزام لگانےوالوں کوشرم آنی چاہیے،چیف جسٹس

اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیمزفنڈزپربھیک مانگنےکاالزام لگانےوالوں کوشرم آنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سپریم کورٹ میں پنجاب کڈنی لیورانسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران ڈیمزفنڈزکےحوالےسےچیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈیمزفنڈزپربھیک مانگنےکاالزام لگانےوالوں کوشرم آنی چاہیے۔

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جوقومیں اپنافریضہ سرانجام دیتی ہیں وہ بھیک نہیں مانگتیں،جن کےپاس کوئی عذرنہیں ہےوہ بھیک کاالزام لگارہےہیں،یہ ظرف نہیں بلکہ کم ظرف لوگ ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نےیہ کام قومی جذبےکےتحت شروع کیاہے،اپنی مددآپ کےتحت کام کرنابھیک مانگنانہیں ہے۔