یومِ پاکستان: گورنر، وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

کراچی : یوم پاکستان کے موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری یوم پاکستان کے موقع پر مختف تقریبات کا سلسلہ جاری ہیں۔ یوم پاکستان کے مناسبت مزار قائد پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سمیت تینوں مسلح افواج کے نمائندگان نے حاضری دی جہاں انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی پڑھی۔ اس کے علاوہ اور یادداشت کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہت کام ہوا ہے آج کراچی امن کا گہوارہ ہے مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یوم پاکستان پر مزارقائد پر حاضری کیلئے آئےہیں، آج پھر تمام پاکستانی ملک کی ترقی کیلئےعہد کریں، پاکستان کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، متحد ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔