کل سندھ بھرکےتمام سی این جی اسٹیشنزبند رہیں گے

CNG

سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق گیس نظام میں سپلائی کم ہوجانے کے سبب کل بروز ہفتہ 8ستمبر کو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشن بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سی این جی اسٹیشنزگیس پریشرکی کمی کےباعث بند رہیں گے،گھریلوصارفین کی گیس کی طلب میں اضافےکےباعث فیصلہ کیاگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اچانک سی این جی پمپس بند کیے جانے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا تھا ، سی این جی کی بندش کے باعث بسیں نہیں چل رہی تھیں اور جو چل رہی تھیں تو وہ گیٹ تک بھری ہوئی تھیں جس کے سبب مسافروں کو بسوں کی چھتوں پر سفر کرنا پڑ رہا تھا۔

خیال رہےکہ اب سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 48 گھنٹے بعد اتوار کو صبح 8 بجے کھلیں گے ۔