سہ فریقی سیریز جیتنے پر آرمی چیف کی قومی ٹیم کو مبارک باد

coas

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کو شکست دیکر سہ فریقی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارک دیکر شاہینوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید نے قومی ٹیم کو ٹرائینگولر سیریز جیتنے پر مبارک باد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کہ پاکستانی قوم پُرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والی ہے۔


واضح رہے کہ زمباوے کے شہر ہرارے میں سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا فائنل میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں کینگروز  نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر183رنزبنائے اور جیت کے لیے شاہینوں کو 184 رنز کا ہدف دیا تھا ۔

پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی دوسری گیند پر 184 رنز کا ہدف حاصل کرکے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کی۔