آرمی چیف نے13دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

COAS

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشتگردتخريب کاری،سيکیورٹی فورسزپرحملوں ،شہريوں کےقتل اورقومی املاک کونقصان پہنچانےميں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردتعليمی اداروں پرحملوں ميں ملوث پائےگئےتھے،امجموعی طورپردہشت گرد202افرادکےقتل ميں ملوث تھے ۔دہشت گرد کی جانب سے گئے حملوں میں لیفٹیننٹ کرنل انورعباس اور3جوان بھی شہیدہوئےتھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیررحمان،محمدبشیر،حافظ عبداللہ،بخت اللہ ،علی شیر،حبیب اللہ،محمدآصف،گل شاہ،جلال حسین ،شاہ خان،سہیل خان اوقر داؤدشاہ شامل ہیں ۔

سزائےموت پانےوالےدہشتگردوں پرفوجی عدالتوں میں مقدمات چلائےگئے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے آگے اپنے جرائم کا اعتراف اورانہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 7 دیگر دہشت گردوں کو قید کی بھی توثیق کردی۔