آرمی چیف کی فوج کو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنے کی ہدایت

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ہدایت فوج کو ہدایت کی ہے کہ انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آرمی چف کو 25 جولائی کے روز ہونے والے انتخابی عمل اور اس میں پاک فوج کے کردار کی الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران سپہ سالار کو شفاف انتخابات کے اانعقاد پر تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ الیکشن قوانین اورمینڈٹ کے مطابق معاونت کی جائے۔

 ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کرے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ادارہ دوسرے سکیورٹی اداروں کے ساتھ ملکر ہم آہنگی کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گا جبکہ پاک فوج کی جانب سے عوام کو جمہوری حق کے استعمال کیلیے محفوظ ماحول بنانے کے لیے بھی تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔