آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

#COASBajwa, #ISPR, #HaroonBilour, #Peshawar, #Elections2018, #ANP, #Terrorism

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکنڈ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان سے خطاب کیا۔ وہاں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی ہمراہ تھے اور ورکشاپ کا اہتمام سدرن کمانڈ نے بلوچستان حکومت کے اشتراک سے کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ خطرات سے مقابلے کے لیے جامع قومی ردعمل ضروری ہے اور مؤثر حکمت عملی کے لیے پاک فوج کا ریاستی اداروں کے ساتھ رابطہ ہے۔ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نسل، یا فرقہ نہیں ہوتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے خلاف بلا تفریق جنگ لڑی ہے اور قوم کے تعاون سے شدت پسندی، انتہا پسندی کو جڑ سے ختم کر دیں گے۔

قبل ازیں شہر قائد کے دورے پر موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کے استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرزکراچی کادورہ کیا جہاں ان کو سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس پر کراچی میں امن کے لیے رینجرزاورسیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے اقتصادی سرگرمیوں پربھی سیکیورٹی اداروں کی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ امن کے استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں ۔