دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران حساس ادارے کے کرنل سہیل عابد شہید

  کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے میں کارروائی کی جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائنرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ  کےنتیجےمیں دو شدت پسند مارئےگئےجبکہ حساس ادارے کےکرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ اور سیکیورٹی فو رسزنےبلوچستان کےعلاقے میں تازہ کارروائی کے دوران  لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈرسمیت 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد ہزارہ کمیونٹی کی قتل وغارت میں ملوث تھے اور مارے گئے شدت پسندوں میں 2 خودکش بمباربھی شامل ہیں جبکہ کارروائی میں حساس ادارے کے کرنل سہیل عابد بھی جام شہادت نوش کر گئے۔