توہین عدالت کیس: دانیال عزیزپر فرد جرم عائد

اسلام آباد: سپریم کورٹ  توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

سماعت میں جسٹس مشیرعالم نےفردجرم کی چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔ سپریم کورٹ کے مطابق دانیال عزیزنےعدالتی معاملات میں مداخلت کی۔

جسٹس مشیرعالم کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز نے جج کی تضحیک اور عدالت کی توہین کی، دانیال عزیزنےسپریم کورٹ کےجج پرالزامات عائدکیے،دانیال عزیزنےکہاجسٹس اعجازالاحسن نےنیب ریفرنسزتیارکرائے۔

جبکہ دوسری جانب دانیال عزیز نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

خیال رہے 6 مارچ کی سماعت میں سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کی عدلیہ کے خلاف توہین آمیز تقاریر پر 2 فروری کوسپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔