شاہدخاقان کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے منظور

راولپنڈی : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس طارق محمود عباسی منگل کو سماعت کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ملک ریاض انجم نے دائر کی ہے۔ جس مین مؤقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انٹرویو میں فیصلے سے متعلق عدالت کے خلاف توہین آمیز کلمات کہے۔

درخواست میں شاہد خاقان، چیئرمین پیمرا ور سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کو فریق بنایا گیا ہے۔