قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، علاقائی،داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں علاقائی،داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی،انتہاپسندی کیخلاف حاصل کامیابیوں کومزیدتقویت دی جائے جبکہ دوسری جانب آرمی چیف نے انتخابی عمل میں معاونت پرپاک فوج کےکردارکی تعریف کی اور انتخابی عمل میں شہیداورزخمی ہونےوالےپاک فوج کےجوانوں کوخراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فرائض کی ادائیگی میں فوج کی معاونت پرعوام کےشکرگزارہیں۔

کورکمانڈرکانفرنس میں افغانستان کےساتھ عسکری تعلقات پراظہاراطمینان بھی کیا گیا۔