کرپشن ایک ناسورہےجس سےنظم ونسق بری طرح متاثرہوتا ہے،چیئرمین نیب

اسلام آباد: انسداد بدعنوانی کے حوالے سے سیمینار میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ کرپشن ایک ناسورہےجس سےنظم ونسق بری طرح متاثرہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوداحتسابی کےنظام سےہی کرپشن کاخاتمہ ممکن ہے۔ خوداحتسابی کےعمل سےنہ نیب،نہ کسی انسدادبدعنوانی کےمحکمے کی ضرورت ہوگی۔ خود احتسابی کرنے والا اللہ اور اپنے ضمیر کےسامنےجوابدہ ہوتا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاکستان کرپشن سے متاثر ہورہا ہے۔ صوابدیدی اختیارات بھی کرپشن کی ایک بڑی وجہ ہے۔ نیب کوایک عوام دوست ادارےمیں ڈھالنےکےلیےکوشاں ہوں۔ نیب کاادارہ عوام کےتعاون سےبدعنوانی کےخاتمےمیں مصروف ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ میڈیامیں تنقیدتعمیری ہونی چاہیےاورمتبادل راہ بھی بتائی جائے۔ نیب نے288ارب روپےوصول کیےجوقومی خزانےمیں کرائےگئے۔ نیب میں تمام انکوائریوں پرکام ہورہاہے۔