کلثوم نواز کا انتقال: ریفرنسز کی کارروائی بغیر سماعت ملتوی

accountability court

احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسزپر احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے آغاز میں خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ اہلیہ کے انتقال کے باعث نوازشریف کو پےرول پر رہائی کے بعد لاہور لے جایا گیا ہے، غیر حاضری میں عدالتی کارروائی سے متعلق نواز شریف سے رابطہ کر کے وہ عدالت کو کل آگاہ کریں گے۔

اس موقع پر احتساب عدالت کے جج نے کہا کہ کلثوم نواز قومی شخصیت تھیں، آج کارروائی چلانا مناسب نہیں۔
خیال رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لندن کے اسپتال ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں ۔