بھارت پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کھیلنےسےپھر بھاگ گیا

India--cricket-series

نئی دہلی : پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریزبھارتی سیاست کی نذرہوگئی بھارت پاکستان کےساتھ کرکٹ سیریز کھیلنےسےپھر بھاگ گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہمسایہ ممالک سے تعلقات پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے کرکٹ سیریز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سرحد پرکشیدگی کےباعث کرکٹ سیریز ممکن نہیں ہے سیاسی قربت کےبعدہی کرکٹ کےفاصلےدورہوسکتےہیں ۔ تاہم انسانی بنیاد پر قیدیوں اور خواتین کی رہائی جیسے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان کی جانب سے سرحدی معاہدے کی 800 سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے حال ہی میں ایشیا کپ کی میزبانی سے اس لئے صاف انکار کردیا تھا کہ اسے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھی میزبانی کرنا پڑتی جب کہ بی سی سی آئی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودگی میں ایشیا کپ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔