فیفا ورلڈ کپ 2018 : کروشیا اور انگلینڈ کی سیمی فائنل میں رسائی

روس : فیفا ورلڈ کپ کے آخری کواٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم نے روس کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے لوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ کے آخری کوارٹر فائنل میں کروشیا نے روس کو سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ روس کی ٹیم نے میچ کے 31ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی۔

روس کی جانب سے گول چیری شیوو نے کیا لیکن 8منٹ بعد ہی آندرے کرامیرچ نے کروشیا کے لیے گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کردیا۔

کھیل کے دوسرے ہاف میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا، اضافی وقت میں کروشیا کی جانب سے وڈا نے گول کیا۔ جس کے بعد روس کے فرنینڈس نے گول کرکے خسارہ پورا کردیا۔

کروشیا ورلڈ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پنالٹی ککس دی گئیں ۔کروشین گول کیپر نے روس کے دو پنالٹی گول روکے جبکہ روس کے گول کیپر نے صرف ایک گول روکا۔ اس طرح کروشیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر تین کے مقابلے میں چار گول پر فتح حاصل کرلی۔

خیال رہے کہ کروشیا کی ٹیم نے 20سال بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس سے قبل انہوں نے 1998 میں فرانس میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

ایونٹ کے سیمی فائنل میں دس جولائی کو فرانس کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا جبکہ کروشیا کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف گیارہ جولائی کو مدمقابل آئے گی ۔

فیفا ورلڈکپ کے کواٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0۔2سے شکست دیتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

روس کے شہر سمارا میں فٹبال ورلڈ کپ کا کواٹر فائنل میچ میں سوئیڈن اور انگلینڈ نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر پے در پے حملے کیے۔

تاہم میچ کے 30 ویں منٹ پر انگلینڈ نے سوئیڈن پر غلبہ پاتے ہوئے گول کرکے برتری پالی۔ انگلینڈ کی جانب سے پہلا گول ہیری میگوئر نے کیا۔

دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی۔ مگر انگلینڈ کے ڈیلے علی نے گول کرکے ٹیم کو 2 گول سے برتری دلادی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

واضح رہے کہ سوئیڈن سوئٹرزلینڈ، جب کہ انگلینڈ کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔