رواں مالی سال کا خسارہ 6 ارب 43 کروڑ ڈالر

کراچی: اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے آخری پانچ ماہ میں خسارہ 6 ارب 43 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبرمیں مالی خسارہ 1 ارب 29 کروڑ اور نومبرمیں1ارب43 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 5 ماہ میں اشیا اور خدمات کی تجارت کے خسارے میں 3 ارب 33 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق جولائی تا نومبر 14 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا اور اشیا اور خدمات کی برآمدات 11 ارب 86 کروڑ 40 ڈالر کی رہیں جب کہ 5ماہ میں درآمدات کا حجم 26 ارب سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔