ڈنمارک اورفرانس کا میچ برابر، پیرو نے آسٹریلیا 2 گول سے ہرادیا

فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں جاری مقابلوں میں ڈنمارک اور فرانس کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا جب کہ پیرو نے آسٹریلیا 0-2 گول سے ہرادیا.

فیفا ورلڈ کپ 2018 کا 38واں میچ آج گروپ سی کی ٹیمیں ڈنمارک اور فرانس کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں ڈنمارک اور فرانس کی جانب سے گول کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے گئے لیکن کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں ہی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔ جس کے ساتھ ہی ڈنمارک اور فرانس کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرگئی ہیں۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پیرو نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دے دی۔

فٹ بال کے عالمی مقابلے فیفا 2018  نے فٹ بال کے دیوانوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے، روس میں جاری میگا ایونٹ میں روزانہ کی بنیاد پر میچز کھیلے جارہے ہیں، آج کے مقابلے میں پیرو نے آسٹریلیا کو 0-2 سے ہرا دیا۔

لیکن پیرو کی ٹیم کو آسٹریلیا کو شکست دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔  گروپ سی سے پیرو اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔