ڈپٹی کمشنر نےعیدالاضحیٰ پرگراں فروشی کانوٹس لےلیا

eid-ul-adha

ملتان :ڈپٹی کمشنرمدثرریاض ملک نےعیدالاضحیٰ پرگراں فروشی کانوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابق آغا ظہیرشیرازی نےمختلف علاقوں میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کامعائنہ کیا اےسی سٹی نےگراں فروشی پر5دکانداروں کو50ہزارجرمانہ عائد کردیا ۔

اےسی سٹی نے متعدد تاجروں کوریٹ لسٹ آویزاں کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ شہرمیں ہرصورت سرکاری ریٹ لاگوکیےجائیں گے، عید میں کسی کومصنوعی قلت یاذخیرہ اندوزی نہیں کرنےدیں گے، مارکیٹ کمیٹی کومنڈیوں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی ۔