امن وامان کے بغیر ترقی ناممکن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ امن وامان کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ قائداعظم، بھٹو اور بینظیر شہید کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن ہیں اور وفاق نے ہر سال کم رقم فراہم کی، وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رواں سال میں ایک سو ست سٹھ روپے فراہم کرنے ہیں اور امن وامان کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ سندھ حکومت نے قیام امن کے لیے بہت کام کیا ہے اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2013 میں امن وامن کی صورتحال بہت خراب تھی جبکہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوئی ہے اور کراچی کی روشنیاں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی سے خوف اور دہشت گردی کا خاتمہ کردیا ہے اور سندھ ریونیو بورڈ کی وصولیوں میں اچھی کاکردگی رہی ہے۔ ادوایات کی خریداری 4 ارب سے بڑھا کر 10 ارب کردی ہے اور ایس آئی یو ٹی، این ائی سی وی ڈی میں پورے ملک سے لوگ ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم پر ابھی کام کرنا ہے جبکہ اب کراچی رات کو بھی لوگ گھومتے ہیں اور امن کے باعث کراچی میں عالمی سطح کے پروگرام ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بوہری روحانی پیشوا کراچی میں ایک ماہ گزار گئے ہیں اور ان کے ساتھ فارینرز نے امن و امان کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ٹھٹہ ڈبل وے پچاس کلو میٹر کا روڈ تعمیر کیا ہے اور دریائے سندھ پر وفاقی حکومت پل بناتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دریائے سندھ پر صوبائی حکومت نے پلیں بنائی ہے۔