ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا گمنام ہیروز کو سلام

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور شہید افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے یادگار شہداء پر حاضری کے موقع پر کہا کہ خفیہ ادارے کسی بھی ملک کی نادیدہ قوت ہوتے ہیں اور ہمارے جوانوں اور افسران نے ملک کے دفاع کوناقابل تسخیر بنادیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا دل تمام افسران اورجوانوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ شہدا نے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کاکہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے گمنام ہیروز نے بہادری کی اعلی داستانیں رقم کیں اور دنیا سے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔