شمالی کوریا کے سربراہ سے 12 جون کوملاقات کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آخر کار شمالی کوریا کے صدر کم ان جونگ سے ملاقات کا دن بتادیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ سے 12 مئی کو ملاقات ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریاسربراہ کم جونگ ان سے12جون کو ملاقات کروں گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ ملاقات  سنگاپور میں ہوگی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔

یاد رہے کہ کل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا گیاہے۔