ابھی معاملہ ختم نہیں ہوا،ملعون گیرٹ ویلڈر کا ٹوئیٹ

Geert-Wilders

اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈر کا کہنا ہے کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام مخالف ڈچ رکن پارلیمنٹ گیرٹ ویلڈر نے گستاخانہ خاکوں کےمقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن زہر اگلنے سے باز نہیں آرہا کہتا ہے کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ۔

ہالینڈ کے اسلام دشمن سیاست دان گیرٹ ویلڈرز نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پیغام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کی اخلاقی فتح کے دعوے میں اتنی جلد بازی کا مظاہرہ نہ کرو ،تمہاری بربریت مختلف طریقوں سے سامنے لاؤں گا ۔

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا انعقاد کروانے کی وجہ  سے دنیا بھر میں دیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے جذ بات مجروح ہوئے۔ پاکستان کی مذہبی جماعتوں کی جانب سے مقابلے کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اس حساس معاملے پرآرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن( او آئی سی) کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے کا اعلان کیا تھا ۔