ڈاکٹر شاہد مسعود کی واپسی، سوشل میڈیا پر بھر پور خیر مقدم

معروف تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود مختصر وقفے کے بعد  ایک مرتبہ پھر سچائی اور حقائق پرمبنی انکشافات کے ساتھ ناظرین کے پسندیدہ پروگرام لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود میں موجود ہیں۔ ان کی واپسی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کا بھر پور خیر مقدم کیا ۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈاکٹر شاہد مسعود کی واپسی کی پوسٹ شیئر ہوتے ہی شائقین کی جانب سے اس کو بھرپور پذیرائی ملی ۔ سوشل میڈیا صارفین نے خوشی کا اظہار کیا اور کچھ یوں اپنے تاثرات بیان کیے:

ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ  ’ تھا جسکا انتظار وہ شاہکار آگیا ‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ  ‘ ویلکم بیک ، میں نے تو ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا تھا ‘۔

 ٹوئٹر صارف کاشف محمود نے لکھا کہ  ‘ سر لو یو ٹوبیک ‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’ یہ  90 دن بہت مشکل تھے ، میرا ٹی وی روز مجھ سے سوال کرتا تھا  کہ  آپکا پروگرام شروع ہونے میں  کتنے دن باقی ہیں ‘۔

ٹوئٹرصارف ہما ملک نے لکھا : ’ کتنا  لمبا انتظار’

ایک  ٹویٹ کیا گیا : ’ماشااللہ سر ویلکم بیک ‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’ شکر ہے واپسی ہوئی ،  ڈاکٹر صاحب آپکو بہت یاد کیا ‘۔

ایک صارف نے ٹویٹ  کیا ’ تھینکس گاڈ،ماشااللہ ‘

حمزہ نامی صارف نے  کمنٹ میں دل  بنا کر ڈاکٹر شاہد مسعود  کوویلکم کیا اور لکھا کہ ’خوش آمدید ڈاکٹر سر‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’  پروگرام کا بے چینی سے انتظار ہے‘۔

زبیر خان نے  لکھا کہ  ’ڈاکٹر صاحب اللہ آپکو اپنے حفظ و امان میں رکھے،آمین’