18 سال سے کم عمر مسافروں کی دبئی داخلے پر پابندی

اسلام آباد: 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے دبئی داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی ایئرپورٹ اور امیگریشن اتھارٹی کی جانب سے 18 سال سے کم عمر مسافروں کے لیے دبئی داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ دبئی امیگریشن اتھارٹی نے پی آئی اے انتظامیہ کو فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ نے تمام فریقین کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا ہے اور اکیلے سفر کرنے والے 18 سال سے کم عمرمسافر کو دبئی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کر دیا جائیے گا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے دبئی ایمگریشن اتھارٹی کے فیصلے سے تمام سٹیک ہولڈرز کو اگاہ کردیا ہے اور پی آئی اے انتظامیہ نے اکیلے جانے والے کم عمر مسافروں کو ٹکٹ جاری نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فیملی کے بغیر 18 سال سے کم عمر کسی بھی مسافر کی درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔