امریکی صدر کی دھمکی : امریکہ اور چین کےتجارتی تعلقات مزید کشیدہ

President-Donald-Trump

امریکی صدر کی دھمکی سے امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیاء پر مزید محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی ہے جس نے بیجنگ کے ساتھ پہلے سے کشیدہ تجارتی تعلقات کو مزید پیچیدہ کردیاہے۔

شمالی ڈکوٹاکے علاقے فارگومیں ہمسفرصحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے صدرٹرمپ نے کہاکہ امریکہ پہلے ہی چینی مصنوعات پرپچاس ارب ڈالر کی محصولات عائد کرچکا ہے اور267ارب ڈالر مزید ٹیکس عائد کئے جاسکتے ہیں۔

ادھر چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہاکہ اگر امریکہ نے اس کے خلاف کسی بھی قسم کے نئے ٹیرف عائد کئے تو چین ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔