عید الاضحیٰ پر گوشت کھاتے وقت چند باتوں کاخیال رکھیں

Eating-Meat-On-Eid-Ul-Adha

عید الاضحیٰ کے موقع پر چاہ کر بھی ہاتھ گوشت کھانے سے نہیں رک پاتا ہے ۔ اس کی ایک وجہ گوشت کا وافر مقدار میں موجود ہونا ہے تو دوسری وجہ ملنے ملانے کے دوران خاطر اور تواضع میں پیش کیے جاتے مزیدار کھانے ہیں ۔

قربانی کا گوشت جہاں ضرورت مندوں، رشتے داروں اور دیگر میں تقسیم کیا جاتا ہےوہین اس کا ایک حصہ اپنے لیے بھی رکھا جاتا ہےاور پھرط مختلف پکوانوں کی صورت میں مزے لے لے کر کھایا جاتا ہے تاہم عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ضروت ہوتی ہے۔

طبی ماہرین کاکہنا ہے کہ گوشت میں انسانی صحت کے لیے ضروری پروٹینز ہوتے ہیں، اس لیے قربانی کا لذیذ گوشت اعتدال سے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

گوشت زیادہ نہ کھائیں :گوشت کو بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس سے معدے میں تیزابیت کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔
یہ تیزابیت ذیابیطس، بلڈ پریشر، جگر، دل اور ہیپاٹائٹس کے شکار افراد کے لیے زیادہ بڑے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔ مصالحے دار پکوان پر کولا مشروبات کا استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

گوشت کھانے کے  بعد چہل قدمی کریں :اگر گوشت دیکھ کر ہاتھ روکنا مشکل ہوجائے تو پھر کچھ دیر کے لیے تیز چہل قدمی کے لیے ضرور وقت نکال لیں تاکہ معدے کو مناسب طریقے سے کام کرسکے اور کھانا ہضم ہوسکے۔

کھانے کا وقت مقرر کریں
عید جیسے مواقعوں پر اکثر افراد کھانے کے اوقات کا خیال نہیں رکھتے، حالانکہ جو معمول روزمرہ کا ہو اس کو عید کے دوران بھی نہیں چھوڑنا چاہئے، کیونکہ اس کے بھی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

گوشت اچھی طرح پکائیں : قربانی کے گوشت کو اچھی طرح پکانا مت بھولیں کیونکہ گوشت کو مناسب طریقے سے نہ بھوننا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے۔ اسی طرح باربی کیو بناتے ہوئے گوشت کو بہت زیادہ نہیں جلائیں کیونکہ ایسا کرنے پر ایسے کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں جو خطرناک ہوسکتے ہیں۔

کھانے کے درمیان وقفہ : دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان کم از کم 6 گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہئے، تاکہ گوشت کو ہضم ہونے کے لیے مناسب وقت مل سکے۔

گوشت کے ساتھ سبزیوں کو مت بھولیں : اگر تو آپ عید پر قبض کا شکار نہیں ہونا چاہتے تو گوشت کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کا بھی استعمال ضرور کریں، جبکہ گوشت کے پکوانوں کے ساتھ سلاد کو لازمی رکھیں۔

یاد  رہے کہ  احتیاط  ہر  علاج  سے  بہتر  اور  بیماری  اور  پریشانی  سے  بچاؤ کا  بہترین  زریعہ بھی ہے  ,یہ مزیدار  تکہ  بوٹی ، مصالحے  دار  مرغن غذائی  ،  پائے ،نہاری ،قورمہ سیخ کباب ، بہاری  کباب اور شامی کباب بہت  لزید  لگتے ہیں  مگر  ان کو کھانے میں  زرا  سی  بے  احتیاطی  صحت کے لیے  سنگین مسائل پیدا کر دیتی ہےاور پھر بہت سی بیماریوں کا سامنا کرنا پرتا ہے ۔