الیکشن کمیشن کا ووٹرز کی آسانی کے لیے ایس ایم ایس سروس فعال کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے بڑے شہروں میں رائے دہندگان کے لئے اپنے پولنگ اسٹیشنوں سے متعلق معلومات کے حصول کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کیا ہے۔

عام انتخابات میں صرف 8 دن باقی ہیں تیاری جاری ہیں ، ووٹنگ کی تفصیل اور معلومات کے لیے 8300 سروس آج سے فعال کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آج سےایس ایم ایس سروس کوپولنگ اسٹیشنزسےمنسلک کریں گے،منسلک ہونےکےبعد ووٹرزاپنےپولنگ اسٹیشن سےمتعلق جان سکیں گے ۔

حکام کا کہنا ہے کہابتدائی طورپرآج بڑےشہروں کےپولنگ اسٹیشن منسلک ہوجائیں گے۔ آئندہ دنوں میں ملک بھرکےپولنگ اسٹیشن8300سروس سےمنسلک ہوجائیں گے،ووٹرزاپنا شناختی کارڈنمبر8300پرایم ایم ایس کرکےتصدیق کر سکیں گے ۔