جہاد کااعلان ریاست کاحق ہے:وزارتِ داخلہ

اسلام آباد :قومی اسمبلی  کے  اجلاس میں  وزیر داخلہ  احسن اقبال نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختمِ  نبوت پرسوئی کے برابر بھی شک کی  گنجائش نہیں ہے اور ترمیم غلطی  سے  ہوئی۔

معاملے میں کوئی بدنیتی یا بد دیانتی نہیں  تھی۔

انھوں  نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جہاد کا اعلان ریاست کا حق ہے ۔یہ  ریاست کا  فرض ہے کہ بتائے کہ کہا جہاد واجب ہےاور  کہاں فرض ہے۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر فتوئے جاری کرنے والوں کی  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن چاھتے ہیں کہ ہمیں آپس میں لڑائیں مسلمانوں  ہی  سے مسلمانوں  کی  گردنیں  کٹوائیں اگر ہم نے  اس  انتشار کے راستے کو نہیں چھوڑا توپھر ہمیں کسی دشمن کی  ضرورت نہیں  ہے۔

انھوں  نے مذہبی علما سے درخواست کی کہ وہ  آگے بڑھیں اور ان رجحانات کی بے کنی کریں تاکہ  یہ رجحان ختم ہو کہ جس کا جس کے  خلاف دل چاھتا ہے  وہ  فتویٰ  دے دیتا ہے۔اس کی  آئین اور قانون  میں کوئی  گنجائش نہیں ہے ۔  سوشل میڈیا پر قتل کے فتوئے دینے والوں کے خلاف سائبر کرائم کے تحت کاروائی کا اعلان کر دیا ہے۔