احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب

Ehsan-Mani

احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگئے ۔احسان مانی کےمقابلےمیں کسی امیدوارنےکاغذات جمع نہیں کرائے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر میں آج33 ویں چیئرمین پی سی بی کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا تاہم احسان مانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

خیال رہے کہ پی سی بی کے قانون کے مطابق احسان مانی آئندہ 3 برس تک چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔