مقبوضہ کشمیر میں ” گو بھارت گو” اور “پاکستان زندہ باد “کی صدائیں

IOK

سری نگر: عید الاضحی کی نماز کے اجتماعات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بھارت کے ناجائز تسلط کے خلاف آواز بلند کرتے ” گو بھارت گو”  اور “پاکستان زندہ باد “کی صدائیں لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحی کی نماز کے اجتماعات کے بعد مقبوضہ وادی کے لوگوں نے بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج کیا۔

سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہزاروں مظلوم اور نہتے کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لیے آواز بلند کی اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف بھر پور احتجاج کیا اور ” گو بھارت گو”  اور “پاکستان زندہ باد ” کے پرشگاف نعرے لگائے۔

قابض بھارتی فوجیوں نے نہتے لوگوں کی حق کی آواز کو دبانے کے لیے ان  پر اندھا دھند فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو عید الاضحی کے موقع پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ “عید الاضحی پر تمام لوگوں کو نیک خواہشات۔ آج کا دن معاشرے میں ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کو تقویت بخشے گا”۔