ضمنی الیکشن 2018: ریٹرننگ افسروں کےفیصلوں پراپیلیں دائرکرنےکاآخری روز

ECP

ضمنی الیکشن 2018 کے لیے ریٹرننگ افسروں کےفیصلوں پراپیلیں دائرکرنےکا آج آخری روز ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل13ستمبرتک اپیلوں پرفیصلےکریں گے اورامیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹ14ستمبرکوجاری ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدواراپنےکاغذات15ستمبرتک واپس لےسکیں گے،امیدواروں کوانتخابی نشانات16ستمبرکوجاری کیےجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں37حلقوں پرضمنی انتخابات ‏14اکتوبرکوہوں گے جن میں قومی اسمبلی کے11ا ورصوبائی اسمبلی کے26حلقےشامل ہیں ۔

لاہورسےقومی اسمبلی کی2نشستوں پر56امیدواروں کےکاغذات منظور ہو چکے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر69 امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ۔

این اے131سےسعدرفیق،ہمایوں اخترسمیت39امیدوارمیدان میں ہیں۔این اے124سےشاہدخاقان،عابد شیرعلی سمیت17امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا ۔پی پی164سے69،پی پی165سے37امیدواروں کےدرمیان مقابلہ ہوگا ۔