انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا

ناٹنگھم: انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں 481 رنز بناکر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا اور آسٹریلیا کو 242 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مستمل سیریز کا تیسرا میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا گیا۔ جس میں مہمان نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے شادار اننگ کھیلی گئی ایلکس ہیلز نے 147 رنز اسکور کیے جبکہ جونی بیئرسٹو نے 139، جیس روئے 82 اور کپتان اوئن مارگن نے 67 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے آسٹریلیا کے بولز کو مشکلات میں ڈالا رکھا اور نیا ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔ انڈریو ٹائی نے 9 اوورز میں 100 رنز دیے، رچرڈسن 10 اوورز میں 92، مارکس اسٹوانس 8 اوورز میں 85، بلی اسٹین لیک نے 8 اوورز میں 74 رنز دیے۔

جواب کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم صرف 239 رنز کر پویلین لوٹ گئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے 51 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ مارکس اسٹوانس نے 44 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2016 میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 444 رنز بنائے تھے۔