لاء کالجز میں شام کی کلاسز ختم، ایل ایل بی پروگرام بھی 5 سال کا ہوگا، فیصلہ جاری

cologe

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے لاء کالجز اصلاحات کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ   3 سال کے ایل ایل بی پروگرام کا یہ آخری سال ہوگا اور 31 دسمبر 2018 کے بعد ایل ایل بی 5 سال کا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس عمرعطا بندیال نے لاء کالجز اصلاحات کا فیصلہ سنایا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج لاء کالج میں پڑھاسکتاہے،لاءکالجزمیں شام کی کلاسزختم کرنےکافیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شام کی کلاسزکےبارےمیں فریقین کامؤقف سناجاسکتاہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی اور پاکستان بار کونسل 6 ہفتے میں کالجز کی کارکردگی رپورٹ دیں جب کہ پاکستان بار کونسل سے منظوری نہ لینے والے کالجز معطل سمجھے جائیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کو لا کالجز کے معاملے پر حکم امتناع نہیں ملے گا، کالجز کا معیاری تعلیم فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔

 فیصلےکے مطابق  5 سالہ ایل ایل بی سالانہ سمسٹر کی بنیاد پر ہوگا اور لاء گریجویٹ کے لیے داخلہ ٹیسٹ ایچ ای سی لے گا۔