فیس بک اور انسٹا گرام پر کتنا وقت گزارا معلوم کیجئے؟

اس جدید دور میں انسان جس قدر ٹیکنا لوجی کے گھیرے میں ہے اب یہ بات کوئی ڈھکی چھوپی نہیں رہی۔ مگر کیا آپ پریشان ہیں کہ آپ کا کتنا وقت فیس بک اور انسٹا گرام پر گرزتا ہے؟

تو اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ سوشل میڈیا کی مشہور اور معروف ایپ فیس بک اور انسٹٓاگرام اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو معتارف کروانے والی ہیں۔ جس سے آپ جان سکیں گے کہ آپ نے کتنی دیر فیس فک یا انسٹا گرام استعمال کیا۔

بلکہ آپ ان اپیس پر ریمائنڈر بھی لگا سکتے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ کتنی دیریہ اپلیکیشن استعمال کی اور چائیں تو نوٹفکیشن کو کچھ دیر کے لیے آف کردیں۔

مگر بعض ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ یہ طریقہ ایک نئی مارکیٹنگ اسٹریٹیجی سے کم نہیں ہے جبکہ کچھ افراد یہ سمجھتے ہیں کہ نئے فیچر سے انھوں اپلیکشنز پر بےجا وقت ضائع ہونے کا معلوم ہوسکتا ہے جسے وہ معلوم ہونے پر صیح جگہ استعمال کرسکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی انسان کی بہتری کے لیے بنائی جاتی ہے جبکہ کسی بھی چیز کا بےجا استعمال نقصان دے ثابت ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فیس بک نے دسمبر 2017 میں ایک بلاگ پوسٹ کیا تھا جس میں اس پر بہت زیادہ وقت گزارنے کے منفی اثرات کو تسلیم کیا گیا تھا۔