صارفین کے  لیے پروفائل پکچر کو محفوظ بنانا آسان

فیس بک نے اپنی سروس کو مزید بہتر بناتے ہوئے پروفائل پکچرز کو مزید محفوظ بناتے ہوئے نیا فیچر پیش کیا ہے جسکے تحت صرف  صارف کے مطلوبہ افراد ہی پروفائل پکچر ڈاؤن لوڈ اور شیئر کر سکیں گے۔

فیس بک نے پروفائل پکچر گارڈ نامی  اس فیچر کے ساتھ ساتھ پروفائل پکچر پر ایک ڈیزائن کا اضافہ بھی کیا ہے تاکہ پروفائل پکچرز کا غلط استعمال روکا جاسکے۔

فیس بک پر صارفین کی پروفائل پکچرز اپنا حلقہ احباب بڑھانے کا اہم حصہ ہیں جس سے لوگوں کو دوست تلاش کرنے میں مدد ملتی ہے اور نئے اہم رابطے قائم ہوتے ہیں۔ لیکن ہر شخص پروفائل پکچر کو محفوظ نہیں سمجھتا۔

لوگ پروفائل پکچر گارڈ سے مرحلہ وار رہنمائی ملاحظہ کرنا شروع کریں گے۔ جب آپ اس گارڈ کو شامل کریں گے تو فیس بک کے شیئر اور ڈاؤن لوڈ فیچرز صارف کی پروفائل پکچر کے لیے ڈس ایبل ہوجائیں گے۔فیس بک پر جو لوگ صارف کے دوست نہیں وہ صارف پروفائل پکچر میں ٹیگ نہیں کرسکیں گے۔

اینڈرائڈ ڈیوائسز سے  فیس بک پروفائل پکچر کے اسکرین شاٹ نہیں لیاجاسکے گااور حفاظتی نشان کے طور پر پروفائل پکچر کے گرد بلو بارڈر اور شیلڈ ظاہر ہوگی۔