معروف کمپنی فیس بک نے 32 مشتبہ اکاؤنٹس بند کردئیے

face-book

سماجی رابطوں کی معروف کمپنی فیس بک نے امریکی انتخابات متاثر کرنے والے 32 اکاؤنٹ اور صفحات پر انتخابات سے پہلے ہی پابندی عائد کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق  مطابق سوشل میڈیا کی معروف کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ اس نے نومبر میں ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات کو ممکنہ طور پر متاثر کرنے والے 32 مشتبہ اکاؤنٹس اور صفحات کو اپنی سائٹ سے ہٹا دیا ہے۔

فیس بک انتظامیہ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ اس نے جانچ کے ابتدائی مراحل میں ایسا کیا ہے، اور انھیں اس کا علم نہیں کہ اکاؤنٹس کے پس پردہ کون لوگ ہیں۔