شہبازشریف کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ فیصل سبحان کا وجود نہیں،عمران خان

Imran khan

بنی گالہ: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا دعویٰ جھوٹا ہے کہ فیصل سبحان کا وجود نہیں ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دستاویزبتارہی ہیں چینی حکام نے ہوٹل میں فیصل سبحانی سے تفتیش کی تھی اور چینی حکام نے کمپنی کی معلومات کے لیےایس ای سی پی سے رابطہ کیا تھا۔

عمران خان اپنے پیغام میں دستاویزات منسلک کرکے کہا کہ شریفوں کی کرپشن سےپردہ اٹھنےکی دیرتھی،فیصل کوغائب کردیا گیا تھا۔

اب قوم دیکھےکہ جھوٹ کون بول رہاہے؟ کرپشن کی تحقیقات کرنےوالے چینی جھوٹے ہیں یاشہبازشریف؟ اور شہبازشریف بتائیں فیصل کے وجود سے انکارمیں ڈیڑھ سال کیسے لگا؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ خود کو بچانے کیلئے شریفوں کی جانب سے تراشے گئے جھوٹ۔ شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ فیصل سبحان کا وجود ہی نہیں۔ یہ دستاویز بتا رہی ہیں کہ چینی حکام نے میریٹ ہوٹل میں فیصل سے تفتیش کی اور اسکی کمپنی سے متعلق معلومات کیلئے ایس ای سی پی سے رابطہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنی کانفرنس میں کہا تھا کہ عمران خان روز نیاالزام لگاتےہیں۔عمران خان نے جھوٹ بول کرعوام کو گمراہ کیا۔ ان کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی کیا قوم نے روز سفید جھوٹ بولنےکےلیےووٹ دیاتھا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نےفیصل سبحان نام لیکرجھوٹ بولا کہ فیصل سبحان بیان دینےکےبعدغائب ہوگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے پہلا الزام لاہور میٹرو بس منصوبے کی لاگت پر لگایا اور  کہتے رہے کہ منصوبے پر 70 ارب روپے لگائے جبکہ منصوبے پر 30 ارب روپے کی لاگت آئی تھی۔