سیکیورٹی زون کے اہلکاروں کی گلوکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر

کراچی : سیکیورٹی زون اہلکاروں کی گاڑی مشہور گلوکار فخرعالم کی گاڑی کو ٹکر ماردی، فخرعالم نے آئی جی سندھ سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی زون اہلکاروں نےفخرعالم کی گاڑی پر پیچھےسےموبائل ٹکرادی، حادثےکےبعد کلاشنکوف بردار اہلکار فخر عالم کو ہراساں کرتےرہے۔

گلوکار فخرعالم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کلفٹن سےاپنے2دوستوں کےساتھ جارہاتھا کہ اچانک پیچھے سے ان کی گاڑی کو پولیس موبائل نے زور دار ٹکر ماری۔

فخر عالم نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس اہلکار انہیں حراساں کرنے لگے تمام اہلکار شلوار قمیض اورکلاشنکوفوں کےہمراہ تھے۔

گلوکار نے کہا کہ جب ویڈیو بنانے کیلئے اترے تو اہلکاروں نے انہیں پہچان لیا اور معافی مانگنے لگے۔ فخر عالم کے مطابق جس شخص کو پروٹوکول دیا جا رہا تھا وہ فرار ہوگیا۔

فخرعالم نے آئی جی سندھ سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالعہ کیا تاہم آئی جی سندھ نےڈی آئی جی ساؤتھ سےتفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔