25 دسمبر کو پیدا ہونے والی مشہور سیاسی شخصیات

تحریر: ایمن محمود

ایک اندازے کے مطابق 25 دسمبر کو پیدا ہونے والے افراد اپنے برج  کے بقیہ افراد کے  برعکس زیادہ قائدانہ صلاحیتیں رکھتے ہیں جو انہیں کامیابی سے ہمکنار کروانے میں مدد کرتی ہیں۔

ذیل میں چند سیاسی شخصیات کا ذکر ہے  جو 25 دسمبر کو پیدا ہوئے اور  شہرت بھی پائی ۔

1۔قائداعظم محمد علی جناح

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح   25 دسمبر 1876 ء کو  کراچی میں پیدا ہوئے ۔قائداعظم پاکستان کے پہلے  گورنر جنرل تھے۔برصغیر کے مسلمانوں  کےلیے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے ایک سا ل بعد ہی قائداعظم 11 ستمبر 1948 ء کو وفات پاگئے۔

2۔نواز شریف

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف  25دسمبر 1949 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم بنے اور تینوں دفعہ ہی مدت پوری نہ کرسکے ۔ 28 جولائی  2017  کو انہیں عدالت عظمیٰ نے  انہیں پاناما کیس میں وزیراعظم کے عہدےکے لیے نااہل قرارد یا تھا۔

3۔جسٹن ٹروڈو

جسٹن  ٹروڈو کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم ہیں۔ وہ 25 دسمبر 1971 کو  اوٹاوا میں  پیدا ہوئے۔ انہیں کینیڈا  کے سب سے کم عمر ترین وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

4۔ اتل بہاری واجپائی

اتل بہاری واجپائی  بھارت کے سابق وزیراعظم ہیں جو 1924 میں گوالیور میں پیدا  ہوئے ۔ وہ بھارتی جنتا پارٹی کے ایک اہم سیاسی رہنما ہیں۔ اتل بہاری آج 93 سال کے ہوگئے ہیں اور  وہ بھارت کے سابقہ وزیراعظموں میں سے طویل عمر پانے والے  سیاستدانوں میں شامل ہیں۔

5۔ انور سادات

انور سادات مصر  کے تیسرے صدر تھے ۔وہ 25 دسمبر 1918 کو  مصر کے شہر مونافیا  میں پیدا ہوئے۔ وہ 15اکتوبر 1970کو مصر کے صدر بنے اور 6 اکتوبر  1981کو  انہیں  شہید کردیا گیا۔ انور سادات نے 1952 میں مصر کے انقلاب میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔

6۔احمد بن بلۃ

احمد بن بلۃ الجیریا کے پہلے صدر  تھے ۔وہ 25دسمبر 1916کو الجیریا کے شہر میگنیا میں پیدا ہوئے۔ احمد بن بلۃ نے الجیریا کوفرانس سے  آزادی دلانے میں بہت بڑا کردار کیا تھا ۔وہ  1963 سے لے کر 1965 تک الجیریا کے صدر رہے ۔احمد بن بلۃ 11اپریل2012 کو 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔

ڈس کلیمر:
نیوز ون کا یا اس کی پالیسی کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔