کسان ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اہم حصہ ہیں،وزیراطلاعات

FAWAD-CHUDHRY

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ کسان ہماری حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔

وزیراطلاعات نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سےمتعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایک لاکھ ٹن یوریاکھادامپورٹ کی جائےگی،یوریاکھادکی بوری کی قیمت1615روپےہے،یوریاکھادکی ضرورت5.833ملین ٹن ہے ۔

انھوں نے مزید کہاکہ گزشتہ سال یوریاکھادکی ضرورت5.862ملین تھی،یوریاکھاداامپورٹ کرنےپر2575روپے فی بوری پڑتی ہے،960روپے کا فرق حکومت برداشت کرےگی ۔

فوادچوہدری  نے کہاکہ اجلاس میں گیس کی قیمتوں پربھی تفصیلی گفتگو ہوئی،2013میں سوئی ناردرن،سدرن ایک روپےکےبھی نقصان میں نہ تھیں ،گزشتہ5سال کے بعد اب ہم156ارب روپےکےنقصان پرکھڑےہیں۔

وزیراطلاعات  نے کہاکہ ملک میں گیس چوری میں اضافہ ہوا ہے،گیس صرف40فیصد لوگوں کو میسرہے،60فیصد لوگ سلنڈراستعمال کرتے ہیں ۔