حج کی اختتامی تقریب میں اداکار فواد خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

سعودی عرب: سعودی وزارت میڈیا امور کی جانب سے حج کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

پاکستانی اداکار فواد خان اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی وزارت میڈیا امور کی جانب سے حج کی اختتامی تقریب میں ناصرف شرکت کی بلکہ پاکستان کی جانب سے نمائندگی بھی کی۔

فواد خان نے اختتامی تقریب میں حجاج کرام کا خیال رکھنے ،حج کے دوارن سیکیورٹی اور میزبانی کے بہترین انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کا شکراداکیا۔

فواد خان نے عازمین حج کو بہتر سہولت فراہم کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی  حج کو کامیاب بنانے اور مسلم امہ سے محبت پر خادم حرمین و الشریفین شاہ سلمان کو  بھی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔